ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں آٹےکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
15 کلو والا تھیلا 1900 میں فروخت ہوا، بیشتر دوکانوں سے اٹا غائب، ابھی گندم کی فصل گئے دو ماہ نہیں ہوئے تو یہ حال ہے، کسان کو اچھا ریٹ نہیں ملا، اب گندم کی کمی کا سامنا ہے۔
ادارہ شماریا ت کے مطابق 10 جولائی 2025 کے مقابلے میں 10 جولائی 2026 کے ایک سال میں آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 1250 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آٹا اور چاول مزیدمہنگے ہوگئے،شہری مشکلات کا شکار
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق کراچی کے شہری ایک سال قبل اور اب بھی ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پرمجبور ہیں۔
آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت سب سے زیادہ1800 روپے تک تھی جو بڑھ کر اب بھی ملک میں سب سے زیادہ 2900 روپےتک پہنچ چکی ہے۔
دستاویزات سےمعلوم ہوتا ہےکہ پشاور اور بنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1250 روپے،کوئٹہ، خضدار 1200 روپے،اسلام آباد، راولپنڈی 1173 روپے، سکھر 1140روپے اور کراچی، حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100 روپے تک مہنگا ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دھیرکوٹ : پولیس کی بڑی کارروائی: آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام، ٹرک ضبط
دستاویزات کےمطابق گوجرانوالا میں آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک سال میں 1083 روپے، بہاولپور،1013 روپے اورسیالکوٹ،ملتان میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا
لاڑکانہ میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا جب کہ ایک سال میں فیصل آباد میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 950 روپے،لاہور 850 روپے اور سرگودھا میں 806 روپے تک مہنگا ہوا۔
دستاویزات کے مطابق ایک سال میں اسلام آباد میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 1627 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے، راولپنڈی 1613 روپے سے بڑھ کر 2786 روپے،گوجرانوالہ 1450 روپے سے بڑھ کر 2533 روپے ہوگیا
سیالکوٹ 1467 روپے سے بڑھ کر2467 روپے اور لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1400 روپے سے بڑھ کر 2250 روپے تک پہنچ گئی۔




