سردار قمرالزمان کو بڑا دھچکا، سردار نیاز خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

باغ(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار قمرالزمان خان کو بڑا جھٹکا، باغ کی معروف شخصیت سردار نیاز خان نےپیپلزپارٹی سے مستعفی ہوکر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سردار نیاز خان اور ان کے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ ٹکٹ تنازع: “وعدہ مجھ سے، ٹکٹ مشتاق منہاس کو؟”راجہ یاسین میدان میں آگئے

تقریب میں سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) راجہ مشتاق احمد منہاس، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار میر اکبر، ممبر قانون ساز اسمبلی امتیاز نسیم، صدر مسلم لیگ (ن) ضلع باغ راجہ عبدالحفیظ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ سردار نیاز خان اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت سے مسلم لیگ (ن) ضلع باغ میں مزید مضبوط ہوگی اور عوامی خدمت کے مشن کو نئی قوت ملے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار قمرالزمان اور راجہ یاسین ون ٹو ون ملاقات نے سیاسی ہلچل مچادی

انہوں نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی اور اس شمولیت کو ضلع باغ کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔