آزادکشمیر الیکشن: مسلم لیگ ن کے 45حلقوں کیلئے فوکل پرسنز مقرر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر عام انتخابات کیلئے مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل قائم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے تمام 45 انتخابی حلقوں کیلئے فوکل پرسنز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر تمام حلقوں اور مہاجر نشستوں کیلئے فوکل پرسنز مقرر، نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق فوکل پرسنز انتخابی مہم کی نگرانی، رابطہ کاری، مانیٹرنگ اور معلومات کی بروقت ترسیل کے ذمہ دار ہوں گے۔

مقررہ فوکل پرسنز اپنے اپنے حلقوں اور مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل کے درمیان سرکاری رابطہ کار کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل نے تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن 10 جولائی 2026 کو جاری کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس بائی ڈیزائن دوسری جماعت میں گئے، لطیف اکبر

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فوکل پرسنز پارٹی کی انتخابی حکمت عملی پر عمل درآمد اور تنظیمی رابطوں کو یقینی بنائیں گے۔

آزاد کشمیر عام انتخابات 2026 کے لیے مسلم لیگ (ن) نے انتخابی رابطہ نظام مزید فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

فوکل پرسنز کو انتخابی مہم، جلسوں، کارنر میٹنگز، ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

جلسوں، ریلیوں اور انتخابی سرگرمیوں کی تصاویر، ویڈیوز، پریس ریلیزز اور رپورٹس فوری مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل کو بھجوانے کی ہدایت۔

فوکل پرسنز پارٹی امیدوار، ضلعی قیادت، میڈیا ٹیم اور مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

انتخابی معلومات کی بروقت اور درست ترسیل پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک یقینی بنانے کی ذمہ داری فوکل پرسنز کو سونپ دی گئی۔

مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل کی جانب سے تفویض کیے جانے والے دیگر انتخابی فرائض بھی فوکل پرسنز انجام دیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام امیدواروں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو مقررہ فوکل پرسنز سے مکمل تعاون کی ہدایت۔

فوکل پرسنز کی تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی۔

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل کے انچارج محمد حنیف ملک نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

رابطہ سیل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نوٹیفکیشن کی نقول پارٹی صدر آزاد کشمیر، تمام امیدواروں، مقررہ فوکل پرسنز اور متعلقہ دفاتر کو ارسال کر دی ۔

فوکل پرسنز کی تقرری کا مقصد انتخابی سرگرمیوں میں مؤثر ہم آہنگی اور بروقت فیصلوں کو یقینی بنانا ہے۔