اسلام آباد:وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی موجودگی میں راج محل حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 میں شمولیتی تقریب، مسلم لیگ (ن) کا قافلہ مزید مضبوط، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد زمان جنگی سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسلرز، یونین کونسل چیئرمین، کونسلرز اور وکلاء سمیت متعدد بااثر شخصیات نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ایک اور بڑا اپ سیٹ، ملک ذوالفقار علی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
انجینئر امیر مقام نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنا کر خوش آمدید کہااور کہا کہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے، نئے ساتھی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری سیاسی جدوجہد کا آغاز بھی بلدیاتی انتخابات سے ہوا، عوامی سیاست کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہوں،کشمیر کے عوام باوقار، بااخلاق اور محب وطن ہیں، ان کی محبت میرے لیے باعث فخر ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پارٹی نظم و ضبط کے لیے دستبردار ہونے والے امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اتحاد، قربانی اور نظم و ضبط ہی مسلم لیگ (ن) کی اصل طاقت ہے،وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل اور مشکلات میں کمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
امیدوار اسمبلی ملک محمد نواز نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ عوام کا اعتماد مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت اور ترقیاتی وژن کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم کانفرنس کو بڑا جھٹکا،سابق امیدوار اسمبلی راجہ افتخار ن لیگ میں شامل
تمام کارکن متحد ہو کر حلقہ ایل اے 8 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
شمولیتی تقریب میں عبدالرحمن آرائیں، حنیف ملک، فاتح محمود الحسن، کارکنوں اور معززین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔




