برنالہ : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے معرکے میں برنالہ کے سیاسی میدان سے مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک بڑی اور اہم کامیابی سامنے آئی ہے۔ حلقہ برنالہ میں ن لیگ کے نامزد امیدوار کرنل (ر) وقار احمد نور کی انتخابی مہم کو اس وقت زبردست تقویت ملی جب ن لیگ اور تحریک انصاف کے اہم دھڑوں اور رہنماؤں نے مشترکہ طور پر ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، مشیرِ وزیرِ اعظم پاکستان رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی خصوصی موجودگی میں ایک اہم سیاسی بیٹھک ہوئی، جس میں برنالہ کے بااثر رہنماؤں نے اپنے حامیوں اور ساتھیوں سمیت کرنل (ر) وقار احمد نور کے حق میں دستبردار ہونے اور ان کا ساتھ دینے کا حتمی فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹلی : مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ملک محمد نواز خان کے قافلے پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
حمایت کرنے والی اہم شخصیات:
- کرنل (ر) وقار احمد نور کی حمایت کا اعلان کرنے والے رہنماؤں میں درج ذیل نمایاں شخصیات شامل ہیں:
- لئیق محمود عامر ایڈووکیٹ: نائب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی۔
- چوہدری انوار الحق نور: سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)۔
- چوہدری محمد امین: سابق ڈپٹی ڈائریکٹر (ر)۔
سیاسی ماہرین کے مطابق، ان تمام دھڑوں اور برادریوں کے ایک پیج پر آنے سے حلقہ برنالہ میں مسلم لیگ (ن) کا پوزیشن دیگر حریف جماعتوں کے مقابلے میں انتہائی مستحکم ہو گئی ہے اور اس بڑی بیٹھک کے دور رس نتائج 27 جولائی کو ہونے والے پولنگ کے دن واضح طور پر دکھائی دیں گے۔
اور پڑھیں: چاغی میں ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشت گردوں کی بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی




