انتخابی

حتمی پولنگ اسکیم جاری، انتخابات 27 جولائی کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن نے بعض حلقوں میں التواء کی خبریں مسترد کر دیں

مظفرآباد : ترجمان الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ آزاد کشمیر کے کچھ حلقوں اور پونچھ کے بعض حلقوں میں انتخابات مؤخر کیے جا رہے ہیں جن پر انتخابات 27 جولائی کے بعد منعقد کروائے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تمام تر اقدامات جاری ہیں اور اس وقت تک تمام 45 حلقوں میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جاچکی ہے، جبکہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جاچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات 2026 کے لیے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام 33 حلقوں اور مہاجرین مقیم پاکستان کے تمام 12 حلقوں میں انتخابات مقررہ وقت یعنی 27 جولائی کو ہی ہوں گے، لہذا عوام اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی فیک نیوز پر اعتبار نہ کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار:

آزاد کشمیر میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 38 لاکھ 4 ہزار 368 ہے، جن میں 20 لاکھ 1 ہزار 653 مرد ووٹرز جبکہ 18 لاکھ 2 ہزار 715 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی حلقہ میں انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

پولنگ اسٹیشنز اور بوتھ کی تفصیلات:

حتمی پولنگ اسکیم کے مطابق انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 6 ہزار 983 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ووٹرز کی آسانی اور بہتر انتخابی عمل کے لیے 10 ہزار 913 پولنگ بوتھ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر انتخابات کے التوا کی افواہیں مسترد:

ترجمان الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی مصلحت پسندانہ اور دوٹوک انداز میں تردید کی ہے کہ راولاکوٹ دھرنے یا کسی بھی دوسرے انتظامی سبب کے پیشِ نظر آزاد کشمیر اور پونچھ کے بعض حلقوں میں انتخابات مؤخر کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر ہر صورت 27 جولائی 2026 کو ہی الیکشن کرانے کا حتمی فیصلہ کر چکا ہے، لہٰذا عوام سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی فیک نیوز اور التوا کے بے بنیاد تجزیوں پر بالکل اعتبار نہ کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام 45 حلقہ جات (آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں) میں انتخابی نشانات الاٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری ہو چکی ہیں، جس کے بعد اب انتخابات کو آگے بڑھانے یا ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور تمام انتخابی اقدامات شیڈول کے مطابق تیزی سے جاری ہیں۔