ن لیگ نے امیدواروں کو درپیش مسائل حل کیلئے رابطہ سیل قائم

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کے مسائل حل کیلئے اور ان کو درپیش مسائل قیادت تک پہنچانے اور ان کے حل کیلئے رابطہ سیل قائم کردیا ہے۔

ممبر کشمیر کونسل محمد حنیف ملک کو مرکزی جنرل الیکشن رابطہ سیل کا “انچارج” برائے جنرل الیکشن آزاد جموں کشمیر 2026 مقرر کر دیا ہے۔یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی

یہ بھی پڑھیں:وزیرامور کشمیرانجینئر امیر مقام سے خواجہ طارق سعید، حنیف ملک کی اہم ملاقات، بنکرز تعمیر کروانے کی یقین دھانی

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر جناب شاہ غلام قادر نے حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کیلئے راولپنڈی اسلام آباد میں آزاد کشمیر اور مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے تمام حلقہ جات سے رابطہ مربوط کرنے کیلئے الیکشن رابطہ سیل کے قیام کی منظوری دی ہے۔

الیکشن سیل تمام امیدواران سے رابطہ کر کے انتخابی سرگرمیوں اور در پیش مشکلات کو مرکزی قیادت تک پہنچانے کا ذمہ دار ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل ملک محمد حنیف کو انچارج الیکشن رابطہ سیل مقرر کیا جاتا ہے جبکہ ان کے ہمراہ انچارج مرکزی سیکرٹریٹ سید ذوالفقار اور راجہ نا در امتیاز رابطے کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اظہر صادق نے ٹکٹ 75کروڑ میں خریدا،مسعود خالد، ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل طارق فاروق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں امیدواروں کیلئے رابطہ سیل کے ممبران کے نمبرز بھی جاری کئے ہیں۔