کوٹلی:نامزد امیدوار برائے استحکام پاکستان پارٹی، حلقہ ایل اے 08 کوٹلی 1 راج محل ذوالفقار علی ملک نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد دربارِ عالیہ رہیاں شریف پر حاضری دی۔
ذوالفقار علی ملک فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی، حلقہ راج محل کی خوشحالی اور عوامی خدمت کے سفر میں کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر: ایک اور بڑا اپ سیٹ، ملک ذوالفقار علی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
اس موقع پر صاحبزادگانِ دربارِ عالیہ، کارکنان اور قریبی ساتھی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
بعد ازاں ذوالفقار علی ملک اپنی رہائش گاہ پہنچے جہاں کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کیا ، جبکہ کارکنان نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہر قدم پر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے بعد ذوالفقار علی ملک نے یونین کونسل گوئی خاص اور بٹالی گوئی کا دورہ کیا، جہاں مختلف مقامات پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
کارکنان، عمائدین اور عوام نے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ ذوالفقار علی ملک بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حلقے کے عوام ہماری اصل طاقت، الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے ،ذوالفقار علی ملک
اس موقع پر ذوالفقار علی ملک نے کہا کہ راج محل کے باشعور عوام نے حلقے پر مسلط کیے جانے والے پیراشوٹر امیدواروں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بار کامیابی صرف اس امیدوار کا مقدر بنے گی جو عوام کے درمیان رہا، ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوا اور حقیقی معنوں میں حلقے کی نمائندگی کا حق ادا کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ملک ذوالفقار کا شمار مسلم لیگ(ن) کے بانی رہنمائوں میں ہوتا تھا اور وہ حلقہ راج محل سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کے مضبوط امیدوار تھے لیکن قیادت نے ٹکٹ سینئر سیاستدان ملک نواز کو جاری کیا ہے جس پر ملک ذوالفقار نے بغاوت کی ہے اور استحکام پاکستان پارٹی کا ٹکٹ بھی لے لیا ہے۔




