آسٹریلیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے ٹائٹل جیت لیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ریکارڑ 7ویں بار ویمن ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا۔

لارڈزکرکٹ گراؤنڈ میں کھیلےگئے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

میزبان انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز جوڑے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان نیٹ برنٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز اسکور کیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ؛ بابر اعظم دوبارہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر، 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

فریا کیمپ نے آخر میں تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز بنائے، جن میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ، لوسی ہیملٹن، سوفی اور اینابیل نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

آسٹریلیا نے 151 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے جانب سے بیتھ مونی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 49 گیندوں پر 64 رنزبنائے، جبکہ فوبی لچفیلڈ 35 گیندوں پر 48 رنز بنا کر پویلین لوٹیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ،سخت مقابلہ میں پیراگوئے کو شکست، فرانس کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا ساتویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح بن گیاجبکہ انگلینڈ نے ایک بار ٹائٹل اپنے نام کر رکھا ہے۔