ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ کینٹ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ کینٹ عرفان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاغزئی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مسافر کوچ کو روک کر تلاشی لی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’’غضب الحق‘‘:سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر کارروائی، متعدد اہداف کامیابی سے تباہ
دورانِ تلاشی کوچ میں موجود بیگوں اور بوریوں کی جانچ پڑتال کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔
برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک عدد راکٹ لانچر گن، 22 عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک عدد بوسٹر اور 37 عدد مارٹر راونڈ شامل ہیں۔
پولیس نے موقع پر ملزم مومن خان سکنہ افغانستان کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم یہ اسلحہ ہنگو سے درہ آدم خیل منتقل کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری، ملک بدری مہم تیز کرنیکا حکم
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ افغانوں کی جانب سے دہشتگردی خطرہ کے پیش نظر حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانوں کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔




