کہوٹہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران وین سے 14 قیدی فرار

کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران قیدی وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے،سرچ آپریشن شروع کردیا

ذرائع کے مطابق قیدی وین کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں اور فرار ہوگئے۔۔

ترجمان پولیس کے مطابق اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران فرار ہونیوالے 4قیدی دوبارہ گرفتار کرلئے، دیگر فرار ہونیوالے قیدیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نجکاری کی تاریخ کا سنگ میل ، پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول منتقل کردیا، وزیراعظم شہبازشریف

پولیس ذرائع کے مطابق عدالت پیشی کے بعد قیدیوں کو اڈیالا جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ قیدی وین کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ کہوٹہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور فرار ہونے والے 4 قیدی دوبارہ گرفتار کرلئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان حکومت سازی: وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری تقریب ملتوی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کہوٹہ کے داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے گئے اور سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے تصدیق کی کہ فرار قیدیوں میں سے 4 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ فرار ہونے والے دیگر قیدیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔