مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پرچلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کیجس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے میڈیا کی مد میں محکمہ مالیات سے کوئی رقم وصول کی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کی مد میں محکمہ مالیات کو کسی قسم کی رقم کی تحریک نہیں کی گئی اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے اس مقصد کیلئے محکمہ مالیات سے کوئی رقم حاصل کی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر گردش کرنے والی خبریں سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کو جھٹکا،سردار عنایت اللہ عارف ساتھیوں سمیت سردار تنویر الیاس کے قافلے میں شامل
ترجمان نے کہا کہ میڈیا سے متعلق تمام معاملات محکمہ اطلاعات کے دائرہ کار میں آتے ہیں لہٰذا میڈیا سے متعلق معاملات پر رہنمائی اور وضاحت فراہم کرنے کا اختیار بھی محکمہ اطلاعات کو حاصل ہے۔
انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات کی تشہیر سے گریز کریں۔
مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) ابھیال گاؤں کی رہائشی بی بی سرور جان نے کہا ہے کہ چار پولیس اہلکاروں نے میری چھٹی جماعت میں زیرِ تعلیم بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کے باعث اس کی ٹانگوں میں شدید تکلیف ہوئی اور وہ بے ہوش ہو گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،قائم مقام صدر نے وزراء سے حلف لیا
ان کا مزید کہنا ہے کہ گھر کی خواتین کو بھی سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔بی بی سرور جان انصاف کے حصولکیلئے مرکزی ایوانِ صحافت پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔




