آزادکشمیر میں اشیائے خوردو نوش کی بندش پر ویڈیو کا معاملہ، یوٹیوبر شہبازاعجاز کا وضاحتی بیان جاری

یوٹیوبر شہباز اعجاز کی آزاد کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی ترسیل میں رکاوٹ کے حوالے سے نادانستہ طور پر وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر معافی مانگ لی۔

تحصیل شاردہ سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر شہباز اعجاز نے اپنی سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل مری سے واپسی کے دوران انہوں نے سڑک کنارے آٹے اور گندم سے لدے متعدد ٹرک کھڑے دیکھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سہنسہ ، درجنوں خاندانوں کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

اس پر انہوں نے اپنے موبائل سے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا اپ لوڈ کردی۔شہباز اعجاز کا کہنا ہے کہ انہوں نے نادانستہ طور پر یہ وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تاہم بعد ازاں حقائق سامنے آنے پر انہیں معلوم ہوا کہ انہیں غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں اور وہ مس گائیڈ ہوئے تھے۔

یوٹیوبر کی ویڈیو کو کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پروپیگنڈہ پھیلانے کیلئے استعمال کیا گیا۔

تاہم حقائق سامنے آنے کے بعد مذکورہ ویڈیو کو یوٹیوبر کی جانب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

یوٹیوبر شہباز اعجاز نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں آٹا، گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔
بازار اور مارکیٹیں کھلی اور معمولاتِ زندگی رواں دواں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔