راولپنڈی(کشمیرڈیجیٹل) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اہم ملاقات ، ملاقات میں علاقائی پیشرفت اور امن کے فروغ کے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں ایرانی صدر نے ایران ، امریکہ کے درمیان جنگی بندی اور مذاکرات کو آگے بڑھانے سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے چار حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع
ایرانی صدر نے ملاقات میں تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی اور علاقائی فریقین کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیرسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف سے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے ساتھ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔




