آزادکشمیر الیکشن : ملک نواز،یاسین گلشن،سردار عبدالخالق وصی کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر الیکشن کا بگل بجتے ہی سیاسی جماعتیں انتخابی میدان میں آگئیں، مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی سمیت درجنوں پارٹیوں نے آزادکشمیر بھر میں اپنے اپنے امیدوار کھڑے کردیئے ۔

پیپلزپارٹی کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی پارٹی آزادکشمیر کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں راستوں کی بندش سے متعلق بی بی سی کی خبر حقائق کے منافی، آئی جی لیاقت علی ملک

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ سے رہ جانیوالے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ۔

ان امیدواروں میں راج محل سے ملک نواز خان ، یاسین گلشن کو عباسپور ، سردار عبد الخالق وصی کو تھوراڑ ، احسن رضا کو جموں 3،عامر شاہ کو ویلی 2سے ٹکٹ جاری کر دئیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے سیاسی و سماجی حلقے اور عام شہری کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے

ذرائع کے مطابق سردار عبدالخالق وصی کو پاچھیوٹ حلقہ ایل اے 22 سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔سردار عبدالخالق وصی کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا جسے ٹکٹ جاری کیا جاتا۔

سابق وزیر چوہدری محمد یاسین گلشن کو حلقہ ایل اے 18 عباسپور سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ جبکہ مد مقابل اسامہ زاہد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے محروم رہ گئے ۔