اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیرفیصل ممتاز راٹھور سے وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نیئر ، سینئر صحافی بشارت عباسی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال، عوامی مسائل، حکومتی امور، اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن : ملک نواز،یاسین گلشن،سردار عبدالخالق وصی کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی، شفافیت اور مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کیااسمارٹ فونز کا دور ختم؟سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں
ملاقات میں ریاستی امور، میڈیا کے مثبت کردار کی اہمیت پر گفتگو ہوئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزادیٔ صحافت اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اور ریاست کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔




