امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے معاملات بہت اچھے جا رہے ، ہم جیت رہے ہیں ایران بہت رعایتیں دے رہا ہے ، ایران نے آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہ لینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
نیٹو چیف کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہا کہ ایران جنگ میں نیٹو نے ہمیں بہت مایوس کیا ، میں ایران کے معاملے میں برطانیہ ، اٹلی ، فرانس اور جرمنی سے بہت مایوس ہوں
یہ بھی پڑھیں: امریکا ، ایران تکنیکی مذاکرات کا دوسرامرحلہ آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں ہوگا،مارکو روبیو
،انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ نے دفاعی صنعت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں جبکہ ایران کیساتھ صورتحال انتہائی طاقتور انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ۔
امریکی صدر نے ایران کو رقم دینے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایران کوکوئی رقم نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے ٹول یا فیس نہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے سکول پر حملے کی رپورٹ ابھی نہیں دیکھی ہوسکتا ہے یہ غلطی سے امریکی فوج سے ہوا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فائٹر پائلٹ کے ایرانی ڈرونز سے متعلق انکشافات نے کھلبلی مچا دی
امریکی صدر نے اسلام آباد میمورنڈم پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ ہمارے معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔




