سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع بھمبر کے انتخابی حلقہ سماہنی سےچوہدری رزاق ، علی شان سونی سمیت 24 امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق راجپوت برادری سے 9 امیدواران جبکہ جاٹ برادری سے 11، دیگر قبائل سے 3 امیدواران کے کاغذات آر او آفس سماہنی میں جمع ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سے چوہدری علی شان سونی، راجہ خوشنود اعظم خان، میجر خضر رحمان راجہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔
چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی سے بیرسٹر فراز شبیر، چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، راجہ فدا الرحمان خان، مسلم لیگ ن سے چوہدری محمد رزاق، راجہ مقصود احمد خان، راجہ ظفر بیربل، راجہ غلام ربانی، جموں کشمیر یونائیٹڈ سے شعیب احمد، مولوی غلام نبی، مسلم کانفرنس سے چوہدری خضر حیات، عامرہ خانم، سید مظفر گیلانی، ثاقب ریاض، حاجی محمد اکرم، کرین پارٹی سے منور حسین، طاہر محمود، غلام قادر شامل ہیں۔
دیگر قبائل کے سید مظفر گیلانی، عامرہ خانم جرال، حاجی اکرم وینس، راجپوت قبیلے سے راجہ مقصود احمد خان، راجہ ظفر بیربل، راجہ خوشنود اعظم، خضر رحمان راجہ، راجہ فراز شبیر، راجہ امجد پرویز، راجہ اشتیاق، راجہ غلام ربانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپاہی شبیر بلوچ شہید کی والدہ کا عدالتی فیصلے کا خیرمقدم
راجہ طاہر یونس، جبکہ جاٹ قبیلے سے چوہدری علی شان سونی، چوہدری محمد رزاق، چوہدری منور حسین، چوہدری وحید اکرم، محمد شعیب، چوہدری عدیل علی شان، گلزار احمد ایڈووکیٹ، ثاقب ریاض، نصراللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق مجموعی طور پر دیکھا جائے تو سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری محمد رزاق کے حق میں لیگی درخواست گزاروں کے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔
جبکہ پی ٹی آئی کے چار میں سے ایک امیدوار کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں کاغذات نامزدگی کی واپسی متوقع ہے ،جاری شیڈول کے مطابق 3 جولائی کاغذات نامزدگی واپسی کی تاریخ متعین ہے۔ اندرون حلقہ جوڑ توڑ و سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی مظفرآبادمیں عوام کو اکھٹا کرنے میں ناکام رہی،پروفیسر امجد بٹ
حلقہ سماہنی کے سیاسی افق پر پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد رزاق اور گزشتہ دو دہائیوں سے منتخب ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی کے مابین اصل مقابلہ کی فضا برقرار ہے۔
راجپوت برادری کے چوہدری محمد رزاق کے ساتھ سیاسی اتحاد کا تاثر ظاہر کیا جاتا رہا تا ہم 9 راجپوت امیدواران میں سے کتنے دستبردار ہونگے یہ دیکھا جانا باقی ہے۔
اعتراضات کے بعد حتمی فہرست 4 جولائی کو آویزاں کی جائے گی سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرز اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشانات 5 جولائی کو آلاٹ ہونگے قیاس آرائی ہے کہ موجودہ درخواست گزاروں میں سے نصف کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔




