ن لیگی رہنما طارق فاروق کے کاغذات نامزدگی منظور،انوارالحق کوچیلنج دیدیا

بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل)الیکشن کمیشن نے بھمبر سے امید وار حلقہ ایل اے 7 بھمبر سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اسمبلی چوہدری طارق فاروق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور انکے کچھ ذاتی ملازم نے میرے کاغذ ات چیلنج کئے تھے جن کا نہ سیاست سے تعلق ہے اور نہ وہ الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران،امریکہ مذاکرات، ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان اوربھارت کی بڑھتی سفارتی تنہائی

چوہدری طارق فاروق کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرنگ آفیسر نے میرا موقف سننے کے بعد میرے کاغذات کلیئر کر دئیے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم انوار الحق چوہدری اب بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں، ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:ناراض لیگی رہنمااعجاز کھٹانہ،راجہ یٰسین،بریگیڈیئر ریٹائر محمد خان اڑان بھرنے کیلئے تیار

چوہدری طارق فاروق نے سابق وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ انوارالحق کو چیلنج ہے کہ میدان حاضر ہے وہ آئیں اور میدان میں مقابلہ کریں۔اوچھے ہتھکنڈوں سے تاریخ نہیں بدل سکتی ۔