مظفرآباد: پانچ حلقوں سے 209 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل خصوصی رپورٹ) آزادکشمیر میں الیکشن سرگرمیاں تیز ، مظفرآباد کے پانچ انتخابی حلقوں سے209 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل مکمل ہو گیا۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ کے اختتام تک مجموعی طور پر 209 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروا دیئے۔

اعداد و شمار کے مطابق حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد ون (کوٹلہ) سے 47 امیدواروں، ایل اے 28 مظفرآباد ٹو (لچھراٹ) سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر کی اہم ملاقات،پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف

ایل اے 29 مظفرآباد تھری (سٹی) سے 59 امیدواروں، ایل اے 30 مظفرآباد فور (ہٹیاں دوپٹہ) سے 33 امیدوار سامنے آگئے۔ ایل اے 31 مظفرآباد فائیو (کھاوڑا) سے 40 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ریٹرننگ افسران نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل صبح 10 بجے ریٹرننگ افسران کے روبرو اپنے تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کے ہمراہ پیش ہوں تاکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے چار حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع

واضح رہے کہ جانچ پڑتال کے بعد انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی اور انتخابی عمل کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا۔