پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کے ہی عمران ندیم بلا مقابلہ سپیکر جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک کفایت الرحمن بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔
پیر کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر نزیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیکر نزیر احمد نے نو منتخب ممبران اسمبلی سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات،سرکاری نتائج کا اعلان، پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا
33 میں سے 30 ممبران جن میں پی پی کے 13، ن لیگ کے 9، آئی پی پی کے 6، ایم ڈبلیو ایم کے ایک اور ایک آزاد رکن شامل ہیں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
سپیکر نزیر احمد نے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کے بعد اجلاس سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تین بجے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔
بعد ازاں اجلاس یاک گھنٹے کی تاخیر سے چار بجے شروع ہوا اور سپیکر نزیر احمد نے اعلان کیا کہ چونکہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم کے علاوہ اور کسی نے سپیکر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ہیں اس لیے عمران ندیم بلا مقابلہ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔
بعد ازاں سپیکر نزیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب سپیکر سے نا کے عہدے کا حلف لیا اور سپیکر کی زمہ داریاں نو منتخب سپیکر عمران ندیم کے سپرد کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے۔
سپیکر عمران ندیم نے سپیکر کے فرائض سنبھالنے کے بعد اعلان کیا کہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن کے ملک کفایت الرحمن کے علاؤہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائیے اس لیے ملک کفایت الرحمن بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں جس کے بعد سپیکر نے نو منتخب ڈپٹی سپیکر سے نا کے عہدے کا حلف لیا ۔
سپیکر نے اس کے بعد اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے سات بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے چھ بجے تک وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جینیفر بہادر ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کی کم عمر ترین رکن منتخب
کاغذات کی جانچ پڑتال سات بجے تک ہو گی اور ساڑھے ساتھ بجے ایوان میں وزیر اعلی کا انتخاب ہو گا۔
ساڑھے سات بجے سپیکر عمران ندیم کی صدارت میں ایوان کا اجلاس شروع ہوا اور سپیکر نے اعلان کیا کہ وزیر اعلی کے عہدے کیلئے کسی امجد حسین ایڈووکیٹ کے علاوہ کسی اور امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے ہیں اس لیے مسجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے ہیں۔




