مسلم لیگ(ن) اور مسلم کانفرنس نے ماجد خان کے حلقہ میں اتحاد کر لیا

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد کشمیر عبدالماجد خان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ (ن) کا بڑا سیاسی فیصلہ لیتے ہوئے ان کے حلقہ LA-45 ویلی 6 میں مسلم کانفرنس سے اتحاد کر لیا ہے۔

گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے رہنما خواجہ دلاور وانی کی وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے اہم ملاقات ہوئی جس میںمسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس نے حلقہ LA-45 ویلی 6 میں انتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اظہر صادق،چوہدری شہزاد کی آج ن لیگ میں شمولیت کی بازگشت پرہلچل

خواجہ دلاور وانی حلقہ LA-45 میں مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوار ہوں گے،مشترکہ امیدوار کے فیصلے کا باضابطہ اعلان انجینئر امیر مقام اور رانا ثناء اللہ نے کیا۔

وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ خواجہ دلاور وانی کی صورت میں اتحاد کامیابی کی ضمانت ہے، اس حلقے سے مسلم لیگ ن کی کی جانب سے کسی رہنما نے کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق LA-45 ویلی 6 میں مسلم لیگ(ن) اور مسلم کانفرنس کااتحاد ہونے کے بعد انتخابی مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ میں ٹکٹ تقسیم پر تنازع، درجنوں نظر انداز رہنماؤں کا آزاد لڑنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی میں حال ہی میں شامل ہونیوالے عبدالماجد خان مسلسل ویلی6 سے الیکشن جیتتے آرہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے 45 حلقوں میں سے صرف مہاجرین کے ایک حلقے میں مسلم کانفرنس کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے۔