الیکشن کمیشن

آزادکشمیر: الیکشن سرگرمیاں تیز، نامزدگیوں کا سلسلہ جاری، 755 امیدوار سامنے آگئے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کیلئےامیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

زرائع کے مطابق آزادکشمیر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کروانے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے حلقوں سے اب تک 146 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ثالثی کے تحت ایران ، امریکہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اعداد و شمار کے مطابق میرپور ڈویژن سے 264، پونچھ ڈویژن سے 152 جبکہ مظفرآباد ڈویژن سے 193 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 45 انتخابی حلقوں سے مجموعی طور پر 755 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 جون مقرر ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کو ایل اے 30مظفرآباد کیلئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری

دوسری جانب سیاسی جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل نہ ہو سکا، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس اور جمعیت اہلحدیث سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے تاحال امیدواروں کے ٹکٹ جاری نہیں کئے جاسکے ۔

مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں سے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، جبکہ 8 حلقوں میں امیدواروں کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔