سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی،1لاکھ 82ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) جاری کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث مارکیٹ نے ایک بار پھر تیز رفتاری سے پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں 468 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اس بڑی چھلانگ کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 82پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا ۔ مارکیٹ میں مختلف فعال شعبوں کے حصص (Shares) میں خریداری کا رجحان عروج پر رہا، جس سے سرمایہ کاروں کو خاطر خواہ منافع حاصل ہوا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک کی بھاری کمی متوقع

دوسری جانب، زرمبادلہ کی مارکیٹ میں بھی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم دیکھی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی سامنے نہیں آئی اور ڈالر 278 روپے 26 پیسے کی سطح پر برقرار رہا ۔

سٹاک مارکیٹ میں جاری یہ تیزی ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے پختہ ہوتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے ۔ معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ مارکیٹ پر براہِ راست مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے ۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں تسلسل کے ساتھ استحکام ملکی درآمدی اخراجات کو کم کرنے اور مہنگائی کے دباؤ کو قابو میں رکھنے کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، کفایت شعاری پالیسی میں توسیع کردی

مارکیٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی استحکام کا یہ تسلسل یونہی برقرار رہا، تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیاں چھو سکتی ہے، جبکہ روپے کا استحکام ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مزید تحفظ فراہم کرے گا ۔