آزاد کشمیر انتخابات : مسلم لیگ ن نے امیدواروں کی مکمل اور حتمی فہرست جاری کر دی

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تمام امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر پارٹی صدر محمد نواز شریف کی جانب سے باقاعدہ طور پر 37 حلقوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تمام حلقوں کے جاری کردہ ٹکٹ ہولڈرز اور امیدواروں کے ناموں کی مکمل اور تفصیلی فہرست درج ذیل ہے:

LA-02 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، LA-03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، LA-04 کھاڑی سے رخسار احمد، LA-05 برنالہ سے وقار احمد نور، LA-06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، اور LA-07 بھمبھرسٹی سے چوہدری طارق فاروق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

LA-09 نکیال سے عمیر نعیم، LA-10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن، LA-11 سہنسہ سے محمد آصف، LA-12 چڑہوئی سے محمد ریاست خان، LA-13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد، LA-14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد، LA-15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس، LA-16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان، اور LA-17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: 45 حلقوں کے لیے کتنے امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے؟

LA-19 ہجیرہ سے سردار عامر الطاف خان، LA-20 کھائیگلا سے عبدالرشید خان، LA-21 راولاکوٹ سٹی سے طاہر انور خان، LA-23 پلندری سے محمد نجیب خان، LA-24 بلوچ سے فاروق احمد طاہر، LA-25 اپر نیلم سے شاہ غلام قادر، LA-26 لوئر نیلم سے شاہ غلام قادر، LA-27 کٹلا سے نورین عارف، LA-29 مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی، LA-30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، LA-31 کھاوڑہ سے ثاقب مجید راجہ، LA-32 چکار سے راجہ محمد فاروق حیدر خان، اور LA-33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید انتخابی میدان میں اتریں گے۔

مہاجرین مقیم پاکستان کے مخصوص حلقوں میں LA-34 جموں-1 سے ناصر حسین ڈار، LA-35 جموں-2 سے چوہدری محمد اسماعیل، LA-37 جموں-4 سے مریم جاوید، LA-38 جموں-5 سے ذیشان علی، LA-39 جموں-6 سے راجہ محمد صدیق، LA-40 ویلی-1 سے محمد نعیم خان، LA-42 ویلی-3 سے سید شوکت علی شاہ، LA-43 ویلی-4 سے محمد یاسین لون، اور LA-44 ویلی-5 سے محمد احمد رضا قادری کو پارٹی کا باقاعدہ ٹکٹ الاٹ کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور سے جاری ہونے والی اس حتمی فہرست کے بعد تمام امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے تحت ریاست کے 37 انتخابی حلقوں میں امیدوار نامزد کر دیے گئے ہیں جبکہ بعض حلقوں میں مشاورت کا عمل جاری رکھتے ہوئے ٹکٹ پینڈنگ رکھے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ایل اے-01 میرپور ون، ایل اے-08، ایل اے-18، ایل اے-22، ایل اے-28، ایل اے-36، ایل اے-41 اور ایل اے-45 کے پارٹی ٹکٹ تاحال پینڈنگ رکھے ہیں، جن کا حتمی اعلان پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق اب تک 37 حلقوں میں امیدوار نامزد کیے جا چکے ہیں، جن میں میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، حویلی، پونچھ، نیلم، مظفرآباد اور مہاجرین جموں و کشمیر کی مختلف نشستیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتشاری سرگرمیوں میں ملوث،شرپسندوں کی لیک آڈیو کال منظرعام پرآگئی

سیاسی مبصرین کے مطابق بیشتر حلقوں میں امیدواروں کے اعلان کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آ گئی ہے، جبکہ پینڈنگ رکھے گئے آٹھ حلقوں کے فیصلوں پر بھی سیاسی کارکنوں اور عوامی حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ پارٹی قیادت جلد ان نشستوں کے امیدواروں کا بھی اعلان کر دے گی جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کا انتخابی پینل مکمل ہو جائے گا۔