مظفرآباد: سینٹرل پریس کلب میں بیکرز مالکان نے سائلین ڈیسک پر گفتگو کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
بیکرز مالکان نے کہا کے ہمارا کاروبار عزت کے ساتھ بحال کیا جائے ، ہمارے کاروبار سیل کئے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کے ہمیں باعزت کاروبار کرنے دیا جاے ہم پاکستان کے ساتھ محبت کرنے والے لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، والدہ کے جنازے پر جانے والے اے ایس آئی کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں
سٹی بیکرز کے مالک راجہ رضوان نے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن سے میرا کوئی تعلق نہیں، چندہ سے بھی ہمارا تعلق نہیں، عرصہ سے کاروبار کررہا ہوں ، ہمارا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن سے آج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
عنایت بیکرز اپر اڈا کے مالک راجہ مطیع اللہ نے کہا کہ مجھے 25سال سے زائد ہو گئےہیں کاروبار کرتے ہوئے، مجھے 4جون کی ویڈیوز کا کوئی علم نہیں، میں نے کبھی بھی ایکشن کمیٹی کےکسی پروگرام میں شرکت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ 4جون کو میں باغ میں موجود تھا ، یہاں چندہ کیا گیا، میرے ملازم موجود تھے،میری غیر موجودگی میں سازش کی گئی اور چندہ کرکے میری بیکری کے قریب تصویر بنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف سوشل میڈیا پر لکھا تھا جس کا مجھ سے بدلہ لیا گیا اور میری بیکری کے باہر ویڈیو بنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ دھرنا بری طرح فلاپ، خالی کرسیاں عوام کے مسترد کرنے کا واضح ثبوت
انہوں نے کہا کہ میں اپنا ریکارڈ رکھتا ہوں ،ہم ریاست پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور کالعدم ایکشن کمیٹی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ مظفرآباد انتظامیہ نے دکانیں نہ کھولنے پر دکانداروں کیخلاف ایکشن لیا ہے متعدد دکانیں سیل کردی ہیں۔




