شہبازشریف ، بلاول بھٹو ملاقات،آزادکشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات، وزیراعظم ہائوس میں ملاقات میں آزادکشمیر کی کشیدہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ پیش کرنے اور ایران امریکہ جنگ رکوانے پر بھی بات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور : لڑکی کی کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں گرفتارمنگیتر کی رہائی کی اپیل

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے لیے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے وفاقی بجٹ سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال بھی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل رہی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:راجہ مامون فہد نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی انتشاری سوچ بے نقاب کردی

چیئرمین پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تعاون اور حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے شیری رحمان اور نوید قمر شریک ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ اور احد چیمہ بھی موجود تھے۔