مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپیکرآزادکشمیر اسمبلی نے تلخ کلامی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی چوہدری مقبول گجر کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی۔
چوہدری مقبول گجر نے کہا کہ 19 ووٹوں والے کو میں سپیکر نہیں مانتا۔
سپیکر اسمبلی لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ آپ قاعدہ پڑھ کر نہیں آتے اسمبلی میں غیر ضروری گفتگو نہ کیا کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و ممبر اسمبلی خواجہ فاروق کو سپیکر قانون ساز اسمبلی کا مشورہ۔ سپیکر اسمبلی اور خواجہ فاروق کے درمیان قرارداد پیش کئیے جانے پہ تلخ کلامی۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف سے شاہ غلام قادر اور چوہدری طارق فاروق کی ملاقات ، اہم فیصلے
میری جماعت بھی مجھے تسلیم نہیں کر رہی۔ آپ مجھے تنگ کر رہے۔میں زمیندار آدمی ہوں۔ مجھے کبھی آپ کے کم ووٹ لینے پہ کوئی اعتراض نہیں ہوا۔آپ نے تین سالوں سے مجھے بات نہیں کرنے دی ۔۔
میں 19 ووٹ والے کو سپیکر اسمبلی نہیں مانتا۔۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری مقبول گجر کے درمیان شدید تلخ کلامی۔۔ سپیکر اسمبلی نے حالیہ اجلاس کے ختم ہونے تک چوہدری مقبول گجر کی ایوان میں داخلے پہ پابندی لگا دی۔
آپ رکنیت کا فیصلہ واپس لیں ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں ۔ سابق وزیراعظم قیوم نیازی اور ممب اسمبلی حافظ حامد رضا کا سپیکر اسمبلی چوہدری مقبول گجر کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے پہ سپیکر سے اظہار۔۔۔
یہ ناقابل اصلاح آدمی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ کہنا ان کے عالمی اثر و رسوخ کااعتراف،دی ڈپلومیٹ
یہ ویڈیو لنک پہ میرے خلاف تضحیک آمیز الفاظ ادا کرتا ہے۔ لطیف اکبر سپیکر قانون ساز اسمبلی کا دونوں ممبران کی درخواست پہ رکنیت بحال کرنے کا حکم۔۔
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مقبول گجر کی رکنیت ایک بار پھر معطل سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے تلخ کلامی کرنے پر چوہدری مقبول گجر کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی۔




