محسن نقوی

امریکا ایران مسئلہ جلدحل ہو گا، وزیر اعظم اورفیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کر ینگے ،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ معاہدے کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور دونوں فریقین صلح کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے حوالے سے اگلے ایک سے دو دن میں اچھی خبریں سامنے آ سکتی ہیں ۔

سفارتی کوششوں کی وجہ سے خطے کی صورتحال میں بہتری کے واضح امکانات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس پورے عمل میں اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور اس معاہدے میں وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سکندر مومنی سے ملاقات،خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ سکتی تھیں، تاہم حکومت کی حکمت عملی کی وجہ سے صورتحال کنٹرول میں رہی ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران امن معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور اگلے 24 گھنٹوں میں اس کو حتمی شکل دیے جانے کی اُمید ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس معاہدے کی توثیق کیلئے تیاریاں کر رہا ہے ۔

وزیراعظم کے مطابق اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے ۔ پاکستان اس عمل میں مثبت کردار ادا کرنے والے تمام فریقین کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔ یہ ممکنہ معاہدہ خطے میں مستقل امن، استحکام اور آپسی تعاون کیلئے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہو سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ثالثی مشن،محسن نقوی کی ایرانی صدر سے 90منٹ کی تفصیلی ملاقات

اگر یہ کوششیں کامیاب ہو جاتی ہیں تو اس کے مثبت اثرات نہ صرف خطے کی سیاست بلکہ عالمی معیشت اور تیل کی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر نظر آئیں گے ۔