سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار؛ تازہ ترین ریٹس جاری

ملک کے صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کے تازہ ترین ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں فی الحال موجودہ سطح برقرار ہے۔ اتوار، 14 جون 2026 کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور قیمتیں مستحکم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی مسلسل تبدیلیوں کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں آسمان پر!تاریخی اور پرانی لگژری گھڑیاں بھٹیوں میں پگھلائی جانے لگیں

سونے کے تازہ ترین نرخ (24 قیراط اور 22 قیراط):

صرافہ مارکیٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے بعد فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے، جبکہ فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 100 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب، زیورات کی تیاری میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کے نرخ بھی موجودہ سطح پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں 22 قیراط سونا فی 10 گرام 3 لاکھ 38_ہزار 64 روپے جبکہ فی تولہ سونا 3 لاکھ 94_ہزار 255 روپے میں دستیاب ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام ریکارڈ:

سونے کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے اور اس کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور صرافہ ریٹس کے مطابق، بازار میں تیزابی چاندی فی 10 گرام 5 ہزار 808 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے، جبکہ فی تولہ تیزابی چاندی کے نرخ 6 ہزار 767 روپے پر برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں: سونا عوام کی پہنچ سے دور، قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ