طلال چوہدری

500 رائفل مین کی حقیقت اور پرامن احتجاج کا دعویٰ کالعدم کمیٹی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا،طلال چوہدری

وفاقی وزیرمملکت طلال چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پول کھول دیا۔

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ 500 رائفل مین کی حقیقت اور پرامن احتجاج کا دعوی انتہائی متضاد الفاظ ہیں۔ میرے خیال میں یہ ہے کالعدم ایکشن کمیٹی اصل چہرہ جو بے نقاب ہوگیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ممبر کالعدم ایکشن کمیٹی حمید کشمیری اورساجد اعظم کی شرانگیز آڈیو منظرعام پرآ گئی

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ ریاست مخالف سازشوں کی مکمل تحقیقات قانون کے مطابق کی جائیں گی اور مناسب کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ ہفتے سے مسلسل شہریوں کو یرغمال بنارکھا ہے ، راولاکوٹ سمیت کئی شہرمکمل طور پر بند کرکے ریاستی کاروبار زندگی کو متاثر کررکھا ہے ۔

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے راولاکوٹ میں دھرنے کی سیاست نے راولاکوٹ کے شہریوں کا جینا حرام کردیا، راولاکوٹ کے شہریوں کا نکلنا دشوار، سرکاری اداروں میں حاضری کم، طلباء وطالبات کے بھی تعلیمی معاملات شدید متاثر ہوگئے ۔