اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)وفاقی بجٹ میں آزادکشمیر کیلئے 45ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ کئی اہم منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں جن میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر،صاف پانی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق آزادکشمیر کیلئے بلاک ایلوکیشن کی مد میں 33ارب مختص کے گئے ہیں، بلاک ایلوکیشن کے تحت ملنے والی رقم سے آزادکشمیر حکومت ترقیاتی سکیمیں دیگی جس میں لوکل گورنمنٹ کی سکیمیں بھی شامل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ:دودھ، گھی ، آئل، مٹھائی،جام ،جوسز سمیت سینکڑوں گھریلو اشیاء مہنگی
وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی پیکیج کے تحت آزادکشمیر کو 5ارب روپے دیئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے 48 میگاواٹ جاگراںہائیڈرو پاور پراجیکٹ2کیلئے 1 ارب 15 کروڑ روپے، رٹھوعہ ہریام پل اور رابطہ سڑکوں کیلئے 88کروڑ 44 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ایم بی بی ایس میڈیکل کالج میرپورکیلئے43 کروڑ 10 لاکھ روپے،میر واعظ محمد فاروق شہید میڈیکل کالج مظفرآبادکیلئے15 کروڑ 23 لاکھ روپے،نوسیری لیسوا بائی پاس روڈکیلئے27 کروڑ 26 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
ایل او سی متاثرین کی بحالی کیلئے39 کروڑ 6 لاکھ روپے،میرپور واٹر سپلائی و سیوریج سکیم کیلئے5 کروڑ روپے،40 میگاواٹ دواریاں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نیلم کیلئے29 کروڑ 97 لاکھ روپےتجویز کئے گئے ہیں۔
ڈی ایچ کیو اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کیلئے94 کروڑ 46 لاکھ روپے، آزاد کشمیر میں بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں
اسمبلی کمپلیکس کیلئے ایک ارب48کروڑ، دانش سکول حویلی کے لئے 1 ارب 10 کروڑ 89 لاکھ ، دانش سکول ہاڑی گہل کے لئے 51 کروڑ 45 لاکھ روپے،دانش سکول بھمبر کے لئے 59 کروڑ 98 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ2026: لگژری گاڑیوں، مہنگی الیکٹرک کار کی درآمد پر نیا ٹیکس عائد
دانش سکول شاردہ کے لئے 1 ارب 55 کروڑ 82 لاکھ،ویمن یونیورسٹی باغ کی تعمیر کے لئے وفاقی بجٹ میں 55 کروڑ 52 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
آزادکشمیرکیلئے جاری اخراجات کی مد میں146ارب مختص کئے گئے ہیں جو تنخواہوں،پنشن کی ادائیگی سمیت دیگر مدات میں خرچ کئے جائیں گے۔




