اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کی عوام کیلئے شاندار منصوبوں کا اعلان کردیا، وفاقی بجٹ میں آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے اضافے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں آئندہ مالی سال کیلئے آزادکشمیر میں بجلی کی فراہمی کا نیٹ ورک بہتر بنانے کیلئے 1 ارب روپے مختص کردیئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر ،مجموعی حجم18ہزار روپے تجویز
وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں پہلی بار حویلی میں قائم دانش سکول حویلی کیلئے 1 ارب 10 کروڑ 89 لاکھ روپے مختص کرنے کا اعلان کردیا گیا
وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے آزادکشمیر کے دانش سکول ہاڑی گہل کیلئے 51 کروڑ 45 لاکھ روپے جبکہ دانش سکول بھمبرکیلئے 59 کروڑ 98 لاکھ روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی
مزید یہ بھی پـڑھیں:شیخ عمران25کروڑ کا فراڈ کرکے برطانیہ بھاگ گیا، بھانجے محمد اشرف کے ہوشرباء انکشاف
دوسری طرف وفاقی حکومت نے شاردہ میں قائم دانش سکول کیلئے 1 ارب 55 کروڑ 82 لاکھ روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی ۔
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے وفاقی بجٹ میں آزادکشمیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور ٹیچنگ ہسپتالوں میںسی ٹی سکین اورایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کیلئے 94 کروڑ 45 لاکھ روپے مختص کردیئے ۔




