کالعدم عوامی کمیٹی نےدرندگی کیساتھ پولیس اہلکاروں کو شہید کیا،عمر چیمہ

سینئر صحافی اور تجزیہ کار عمر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم عوامی کمیٹی نےدرندگی کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو شہید کیا۔

پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد کسی کی آنتیں نکال دی گئیں، کسی کو پہلے تشدد کر کے شہید کیا پھر اسکی ڈیڈ باڈی لٹکا دی گئی کسی کو اس سے بھی زیادہ اذیت ناک طریقے سے شہید کیا گیا ۔

یاد رہے کہ کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں نےراولاکوٹ میں پولیس اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں پرباقاعدہ منصوبہ بندی کےتحت سیدھی گولیاں چلائیں

ایک ویڈیومیں پرتشدد حملے اورشیہد پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے،اس گھناؤنے عمل سےکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ اوردہشتگردانہ چہرہ بےنقاب ہوچکا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میربھارتی ایجنڈے پرعمل پیرا،مقامی کشمیری سازش کا حصہ نہ بنیں،سلیمان صدیق

بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں بڑھ چڑھ کراعلامیہ بھی جاری کرچکاہے،بیرون ملک بیٹھا پاکستان مخالف سوشل میڈیا بھی فیک نیوز اور اے آئی مواد کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا میں مصروف ہے۔

بھارتی اور پاکستان مخالف غیر ملکی سوشل میڈیا نے جس طرح کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو سپورٹ کیا اس سے انکے بیرونی روابط اور عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں۔

48 سے 72 گھنٹوں کے اندر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی دہشتگردانہ سوچ اور بھارتی بیانیہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے،

احتجاج کی آڑ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر گئے حملوں نے ان کے مذموم اور تخریبی عزائم کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔

لاشوں کی بے حرمتی جیسے مکروہ عمل سے واضح ہے کہ ایکشن کمیٹی کا اسلامی روایات اور اخلاقیات سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے۔

فتنہ الخوارج کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت میں کھل کرمنظرعام پر آناان کے ہینڈلربھارت کی بےچینی کوظاہرکرتا ہےکیونکہ آزادکشمیر میں انتشار کی بھارتی کوشش مکمل ناکام ہوچکی ہے۔