کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبربشیر لکھانوی نے اپنے ویڈیو بیان میں نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ تشدد کا راستہ ترک کرکے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں ۔
کور ممبر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ہوں یا سویلین دونوں طرف اپنے ہی لوگ ہیں اور اپنوں کا ہی خون بہہ رہا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف پروپیگنڈا بے نقاب:شوکت نوازمیر،خواجہ مہران کی آڈیو لیک
بشیرلکھانوی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نوجوان پرامن رہیں اور مذاکرات کیلئے کوششیں کریں ، انتشار سے معاملات مزید خراب ہوتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:9 جون کی کال مسترد،تاجروں کا دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے ، کسی قسم کا تشدد عوامی مسائل حل کے بجائے انارکی کو جنم دیتا ہے




