آزادکشمیر:9 جون کی کال مسترد،تاجروں کا دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان

میرپور (کشمیرڈیجیٹل)صدر انجمن تاجران میرپور نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 جون کی احتجاجی کال مسترد کردی۔

صدر انجمن تاجران نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے اور عوام کسی بھی انتشاری سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: کشیدگی خاتمے کیلئے کوآرڈینیشن کونسل قائم،حکومت سے پرامن رہنے کی اپیل

صدر انجمن تاجران کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیدیا

آزادکشمیر کے تاجرحکومتی سطح پرکی گئی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احکامات کے پابند نہیں ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:راولا کوٹ : پولیس اہلکاروں پر حملے، لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو منظرعام پر

آزادکشمیر کے تمام تاجرکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی نو جون کی کال کو مسترد کرتے ہیں

آزادکشمیر کے تمام تاجراپنے کاروبار، شاپنگ مالز اور مالز ودیگر مارکیٹیں کھلی رکھیں گے ۔

یاد رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال خراب کی،

پرتشدد عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی،سی ایم ایچ راولاکوٹ کا محاصرہ کیا، مسلح شرپسندوں نے مختلف مقامات پر آگ لگائی،

سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے 7اور8جون کی درمیانی شب سی ایم ایچ راولاکوٹ کا محاصرہ ختم کرایا،

6 جون سے اب تک پرتشددعناصر کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنےوالےاداروں کے4اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3افراد اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔