مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 جون 2026 کی کال کے تناظر میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے چیف سیکرٹری کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں پاکستان کے مختلف اداروں سے اضافی نفری طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ممکنہ احتجاجی صورتحال اور امن و امان کی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ، خواجہ آصف
اطلاعات کے مطابق خط میں مجموعی طور پر 14 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ مجوزہ نفری میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 6 ہزار، رینجرز کے 5 ہزار، اسلام آباد پولیس کے 2 ہزار اہلکار طلب کئے گئے ہیںَ
جبکہ سندھ پولیس کے ایک ہزار اہلکار شامل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ نفری 7 سے 21 جون تک مختلف علاقوں میں تعینات رکھی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو جھٹکا ، درجنوں افراد شاہ غلام قادر کے قافلے میں شامل
مزید بتایا گیا ہے کہ طلب کی گئی نفری میں تقریباً 60 فیصد اہلکار اینٹی رائٹ یا ہجوم کنٹرول کے آلات سے لیس ہوں گے جبکہ 40 فیصد اہلکار اسلحہ کے ساتھ تعینات کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے اس اقدام کو ممکنہ احتجاج، جلسوں اور عوامی اجتماعات کے دوران سکیورٹی برقرار رکھنے کی ضرورت سے جوڑا جا رہا ہے۔




