وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) وادی نیلم کے گاؤں لالہ، وارڈ لالہ (میونسپل کمیٹی اٹھمقام) میں ایک بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں حلقہ ایل اے 26 نیلم 2 سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے متعدد سرکردہ رہنماؤں اور کارکنان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سینئر رہنما ثمر سراج چوہدری اور سابق چیئرمین نیلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ خواجہ شفیق احمد سمیت دیگر قائدین موجود تھے ۔ پارٹی قیادت نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور ان کے خاندانوں کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ: شاہ غلام قادر کی درخواست پر حکومت سے 3دن میں جواب طلب
مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں میں رانا عمران احمد، رانا زعفران احمد، رانا شبیر جاوید، رانا عباس محسن، رانا وقاص احمد، رانا الف دین، رانا گل دین، رانا ریاست، رانا خالد، رانا تنویر، رانا شفیق، رانا محمد عمر کوثر، رانا واجد، رانا بلال، رانا صابر حسین، رانا راشد صادق، رانا حامد شکیل، رانا زاہد شفیع، رانا ادریس، رانا سعید صدیق، رانا انیس، رانا طفیل، رانا اکبر، رانا آصف رشید، رانا صادق مستاجر، رانا ریاست مستاجر، بابو مشکور حسین، رانا عمران، رانا عابد بشیر، سردار الیاس بیگ، رانا لیاقت علی، رانا دانش، رانا ہارون، رانا خالد منظور، سمیر رانا، رانا قدیر مشکور، ناصر بیگ، جواد بیگ، شعیب بیگ، مصر دین بیگ، احمد رانا، رانا عاطف سفیر، رانا خالد، اظہر محمود، رانا واجد حسین، عمر گل رانا، مدثر گلزمان رانا، ضیاء عمر الدین رانا، شبیر احمد رانا، رانا رفاقت، رانا طارق، قدیر احمد رانا، عاقب رانا، اسد رانا، رانا عدیل، سراج دین رانا، اظہر علی شان اور دیگر شامل ہیں، جنہوں نے اپنے خاندانوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ۔
مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بڑھ رہا ہے اور وادی نیلم میں پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے ۔ مقررین نے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی حکومت 5 لاکھ کے عوض سرکاری ملازمتیں بانٹ رہی ہے ، شاہ غلام قادر کا انکشاف
تقریب کے اختتام پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا گیا اور انہیں پارٹی پرچم کے سائے تلے ویلکم کہا گیا ۔




