الجزیرہ نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNAکے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہی شہر بندر عباس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جن کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ صورتحال قابو میں ہے اور پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
ایک اور نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق تقریباً تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ فارس نیوز ایجنسی نے کہا کہ اسی طرح کی آوازیں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے قریب سرک اور جسک کے قریب بھی سنی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکہ اور ایران دونوں کی حمایت حاصل ہے، امریکی ٹی وی
دوسری طرف الجزیرہ کے منسلک صحافی علی ہاشم کا کہنا ہے کہ ایک ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بندر عباس کے قریب ایرانی فوج کی جانب سے سمندر میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
صحافی کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے خلیج میں IRGC کی بحری کشتیوں کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق حملے میں IRGC بحریہ کے متعدد اہلکار مارے گئے اور صورتحال کشیدگی کی طرف بڑھ رہی ہے۔




