علی قمر

حلقہ نمبر 7 لیپہ ویلی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑونگا، علی قمر زمان

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور مظفرآباد ڈویژن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی قمر زمان اعوان نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔

انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ حلقہ نمبر 7 لیپہ ویلی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے ٹکٹ پرآئندہ انتخاب میں بھر پور حٓہ لیں گے ۔

علی قمر زمان اعوان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد علاقے کی تعمیرو ترقی کو تیز کرنا ، بنیادی مسائل کا حل نکالنا اور عوام کو مؤثر اور حقیقی نمائندگی فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے خوب محنت کریں گے اور لیپہ ویلی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھائیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کی سیاست میں بڑا بریک تھرو، انجینئر افتخار حسین میر پی ٹی آئی میں شامل

ان کے اس اعلان کوسیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

مقامی سطح پر پارٹی کارکنان میں بھی اس فیصلے کے بعد نیا جوش اور سرگرمی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ مبصرین کے مطابق اس سے حلقے کی انتخابی فضاء مزید متحرک ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق علی قمر زمان اعوان جلد اپنی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، جس میں عوامی رابطہ مہم ، جلسے اور دیگر سیاسی سرگرمیاں شامل ہوں گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابات کی تیاریاں، پی ٹی آئی آزادکشمیر کا پارلیمانی بورڈ قائم، اہم شخصیات شامل

تاہم انتخابی حکمت عملی اور مہم کی مکمل تفصیلات آئندہ دنوں میں سامنے آنے کی توقع ہے ۔

Scroll to Top