ٹرمپ کو جھٹکا،امریکی سینیٹ میں ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم اور امریکی فوج کو وہاں سے ہٹانے کی قرارداد منظور کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی ناکہ بندی سے امریکی فوج کو ہٹانے کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آبادی میں اضافے کے خواہشمند،عوام کو پیغام جاری

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ووٹنگ اس بات کی علامت ہےکہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کیخلاف غیرمقبول جنگ سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ جنگ سے نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھرکی معیشتوں کو نصف ٹریلین ڈالر کا جھٹکا لگا ہے۔

سینیٹ کے بعد اب اس معاملےپر امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی جو اسی ہفتے متوقع ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایوان میں بھی یہ قرارداد منظور کرلی جائے گی کیونکہ اس سے پہلے ایران کے معاملے پر ووٹنگ ٹائی ہوگئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ قرارداد کے حامی بعض اراکین طبی وجوہات کی بنا پر حاضر نہیں ہوسکے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کی بڑی تعداد چاہتی ہے کہ ایران جنگ کیلئے کانگریس سے منظوری لی جائے۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے ایران پر 2 سے 3 روز میں حملہ کرسکتے ہیں، اس کو ایک بڑا دھچکا دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب ، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر حملہ موخر کردیا، ٹرمپ کا اعلان

ایران کے پاس ہتھیار آگیا تو سوال بس یہ ہوگا کہ وہ اسے پہلے منٹ میں استعمال کریں گے؟ پہلے گھنٹے میں یا پہلے دن؟

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ شاید ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑے ، ایران پر 2 سے 3 روز ، شاید جمعے یا ہفتے کو یا پھر اگلے ہفتے کے شروع میں حملہ کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ وہ پیر کو ایران پر حملہ کرنے سے صرف ایک گھنٹہ دور تھے ۔