ٹرمپ

ایران ہتھیار ڈال دے تب بھی امریکی میڈیا اسے فاتح قرار دے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ برہم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بعض امریکی ذرائع ابلاغ ایران کے حوالے سے نشر کی جانے والی خبروں میں مسلسل جانبدارانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کے رویے پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر بالفرض ایران ہتھیار بھی ڈال دے اور اپنی بحریہ و فضائیہ کے مکمل خاتمے کا اعتراف بھی کر لے، تب بھی امریکی میڈیا کا رویہ ایسا ہے کہ وہ ایران کو ہی فاتح اور کامیاب قرار دے گا۔ ان کا اشارہ امریکی پریس کے اس حصے کی طرف تھا جو ان کے بقول حقائق کے برعکس رپورٹنگ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر حملہ موخر کردیا، ٹرمپ کا اعلان

صدر ٹرمپ کا یہ سخت بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ مسلسل ملکی میڈیا کے ایک بڑے حصے پر من گھڑت خبریں پھیلانے اور بین الاقوامی معاملات میں امریکی مفادات کے خلاف مبینہ جانبداری دکھانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا کا یہ مخصوص دھڑا ایران سے جڑی خبروں کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے ، ٹرمپ نے ایران کو ایک اور دھمکی دیدی