وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ للکارا تو بھارت کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جو پہلے مار پڑی ہے بھارت ابھی تک اسے سہلا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیان پر پاک فوج کا کرّارا جواب
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اس وقت جولوگ برسراقتدار ہیں ان کا بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑہے، بطور وزیردفاع کرزئی صاحب، اشرف غنی اور افغان طالبان سے ملاقات ہوئی، ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب سے قطر میں ملاقات ہوئی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے ملایعقوب کو کہا کہ ہم اورکچھ نہیں چاہتے بس یہ چاہتےکہ ہمارے دشمنوں کو پناہ نہ دیں، ہمارے دشمنوں کو اسلحہ نہ دیں اور ان کی مہمان نوازی نہ کریں۔
ملایعقوب کوکہاکہ تاریخ ثابت کرتی ہےکہ ہم نے آپ کے دشمنوں کو اپنا دشمن سمجھا تو آپ ہمارے دشمنوں کو اپنا دشمن کیوں نہیں سمجھتے، ملایعقوب کو کہا کہ آپ ہمارے دشمنوں کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے تو نہ سمجھیں مگر انہیں دوست نہ بنائیں۔
خواجہ آصف نے ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کے امکان کو مسترد کردیا اور واضح کیاکہ ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ دوسرے ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔
28 ویں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ 28ویں ترمیم پر کابینہ میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو گیڈر بھبکی ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کا سخت ردعمل آگیا
سندھ طاس معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا سندھ طاس معاہدہ 66 سال سے کامیابی سے چل رہا تھا، سندھ طاس معاہدہ سب سے پرانا معاہدہ ہے۔
اس میں مکینزم موجود ہےکہ اختلافات کس طرح حل کیے جائیں گے، سندھ طاس معاہدہ، ہیگ کورٹ سے ہمارے حق میں فیصلہ آیا ہے۔




