مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں وکشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد میں غیر معیاری آئس کریم اور کلفیوں کی فروخت نے شہریوں خصوصاً بچوں کی صحت کو انتہائی خطرے میں ڈال دیا ۔
گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلوں پر آئس کریم ، برف کی کلفیاں اور دیگر ٹھنڈی اشیاء فروخت کرنے والوں کی تعداد میں دن بدن مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 کمپنیوں کی پراڈکٹس غیر تسلی بخش قرار،پابندی عائد
ذرائع کے مطابق یہ غیر معیاری کلفیاں نہ تو آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہیں اور نہ ہی فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ ہیں ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کے استعمال سے بچوں میں پیٹ ، گلے اور جلد کی مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ بعض صورتوں میں یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر، ضلع بھر میں مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت پرپابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
اطلاعات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد مقامی بااثر شخصیات کی مبینہ سرپرستی میں یہ کلفیاں تیار کر کے موٹر سائیکلوں کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں میں فروخت کر رہے ہیں ۔
شہری حلقوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور بچوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ کا بڑا حکم: جہلم ویلی اور پلندری محکمہ صحت میں بھرتیاں معطل




