مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے محکمہ صحت میں میرٹ کی مبینہ پامالی اور غیر شفاف طریقہ کار پر سخت ایکشن لے لیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) مظفرآباد، ڈی ایچ او جہلم ویلی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری کی جانب سے نان گزٹیڈ آسامیوں پر بھرتی کے لیے جاری کیے گئے اشتہارات کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
جسٹس سردار محمد اعجاز خان نے مختلف درخواست گزاروں کی جانب سے دائر پٹیشنز پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود کہ تمام تقرریاں اوپن میرٹ پر کی جائیں
مزید یہ بھی پڑھیں:سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کااحتجاجی تحریک کا اعلان، یکم جون سے دھرنے کی دھمکی
محکمہ صحت نے اشتہارات میں درخواستوں کی وصولی کے لیے انتہائی کم وقت دیا اور سلیکشن پراسیس کو درخواستوں کی آخری تاریخ سے قبل ہی شروع کر دیا گیا۔
سماعت کے دوران معزز جج نے محکمہ صحت کے افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہیلتھ جیسے حساس محکمے کے اشتہارات کا “فیک” اور سلیکشن پراسیس کا “فرضی” ہونا انتظامی افسران کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:منشیات فروش ‘پنکی’ کو گرفتاری کا پہلے سے ہی خدشہ تھا، نئی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آ گئی
عدالت نے استفسار کیا کہ آخر کس کو خوش کرنے کے لیے امیدواروں کی حق تلفی کی جا رہی ہے؟ عدالت نے واضح کیا کہ جس طرح افسران کے عہدے اہم ہیں، اسی طرح امیدواروں کے حقوق کی بھی اہمیت ہے۔
عدالت نے اشتہارات معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ کیس میں ایڈووکیٹ وحید بشیر اعوان اور ثاقب عباسی نے درخواست گزاروں کی پیروی کی۔



