طالبات

بنہ مولا سکول تنازعہ : چار آسامیاں منتقل ہونے پر طالبات برہم

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل) وادی لیپہ میں اُس وقت صورتحال کشیدہ ہو گئی جب گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بنہ مولا کی طالبات کو معلوم ہوا کہ تعلیمی پیکج میں سکول کو مزید اساتذہ دینے کے بجائے یہاں سے چار آسامیاں دوسری جگہ منتقل کر دی گئی ہیں ۔

طالبات اور والدین کو اُمید تھی کہ خالی آسامیوں پر نئی تعیناتیاں کی جائیں گی، تاہم فیصلے کے خلاف طالبات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تعلیمی پیکج نامنظور کے نعرے لگائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایم فل اورایم ایس داخلے کے لیے طلبہ و طالبات کیلئےٹیسٹ لازمی قرار

احتجاج کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کی گاڑی بھی روک لی گئی جبکہ طالبات سڑک پر بیٹھ گئیں اور مطالبہ کیا کہ منتقل کی گئی اسامیوں کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‘ہمیں بھیڑ بکریوں کی طرح بسوں میں لاد دیا جاتا ہے’، ویمن یونیورسٹی کی طالبات پھٹ پڑیں

اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے بعد طالبات نے حکومت کو سوموار تک کی مہلت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا جائے گا ۔