مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ٹیوٹا آزادکشمیر میں مالیاتی نظم و ضبط کو مثالی قرار دیتے ہوئے ٹیوٹا انتظامیہ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے خصوصی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے،
ٹیوٹا کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مجموعی طور پر 212آڈٹ اعتراضات میں سے 122 یکسو کر دیئے گئے۔
جمعرات کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین عبدالماجد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ٹیوٹا کی نمائندگی ڈی جی ٹیوٹا امجد مغل، ڈائریکٹر ایڈمن راجہ آفتاب، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد سعید نے کی، لوکل آڈٹ فنڈ کی جانب سے ڈائریکٹر شفقت عباسی اجلاس میں موجود تھے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یٰسین کی اہم ملاقات، الیکشن امور پر تبادلہ خیال
محکمہ مالیات کی نمائندگی ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری عبدالماجد نے کی، قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹری امجد لطیف عباسی، سپیشل سیکرٹری راجہ ضیاء الحق اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاون عملہ اجلاس کی کارروائی میں موجود تھا۔۔
چیئرمین ٹیوٹا امجد مغل نے اجلا س کو بتایا کہ ٹیوٹا نیم خود مختار اتھارٹی ہے جو ایکٹ کے تحت کام کرتی ہے، چیئرمین ٹیوٹا چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے ٹیوٹا بورڈ میں فرائض سرانجام دیتے ہیں۔۔
آڈٹ اعتراضات کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ دفاتر کی منتقلی کی وجہ سے ورکنگ پیپر کی تیاری میں رکاوٹیں پیش آئیں، مجموعی طور پر ٹیوٹا کے 212آڈٹ اعتراضات میں سے 122کے معاملات زیر غور لائے گئے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ایجوکیشن پیکج؛ 3319 نئی آسامیوں کی مالیاتی منظوری
پی اے سی نے ٹیوٹا کی جانب سے ریکوری کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ سابق چیئرمین وجاہت رشید بیگم کی جانب سے مختلف مدات میں زائد رقوم کی وصولی کے اعتراضات کے حوالے سے واضح حکم کیا کہ زائد وصول کی گئی رقوم کے حوالے سے اگر کوئی نوٹیفکیشن یا عدالتی حکم موجود نہیں تو ان سے ریکوری کی جائے۔۔
وجاہت رشید بیگ نے بحیثیت چیئرمین ٹیوٹا 4سال کے عرصہ میں 35لاکھ روپے سے زائد کی رقم اضافی الاؤنسز کی مد میں وصول کی، گاڑی کی مرمتی، ٹی اے، ڈی اے اور دیگر متفرق مدات کی مد میں بھاری رقوم وجاہت رشید بیگ کے ذمہ نکلی۔۔
پی اے سی نے وجاہت رشید بیگ کی جولائی میں ریٹائرمنٹ سے پہلے جملہ وصولیاں یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے، چیئرمین ٹیوٹا امجد مغل اور ان کی ٹیم کی جانب سے آڈٹ اعتراضات یکسو کروانے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تیاری کے ساتھ پیش ہونے اور قومی خزانے میں بھاری رقوم وصول کر کے جمع کروانے پر ٹیوٹا کی اجلاس میں شریک انتظامیہ کو خصوصی ستائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم جاری کیا۔
پی اے سی کی جانب سے ٹیوٹا واحد اتھارٹی ہے جسے مالیاتی نظم و ضبط کے قیام اور ریکوری اور انتظامی صورتحال بہتر بنانے پرپی اے سی کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔




