منشیات فروش ‘پنکی’ کو گرفتاری کا پہلے سے ہی خدشہ تھا، نئی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آ گئی

کراچی پولیس کی گرفتاری میں موجود بدنامِ زمانہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی ایک نئی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے، جس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسے اپنی گرفتاری کا اندیشہ پہلے سے ہی تھا۔ اس آڈیو میں وہ اپنی غیر موجودگی میں منشیات کے کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے اپنے کلائنٹس کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اہم ہدایات دیتی سنائی دے رہی ہے۔

سامنے آنے والی آڈیو میں انمول عرف پنکی نے اپنے نیٹ ورک کو فعال رکھنے کے لیے کلائنٹس کو بتایا کہ اگر وہ یہ پیغام سن رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یا تو ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے یا وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ پنکی نے مزید انکشاف کیا کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کا ایک مرد دوست اس غیر قانونی کام کو ہینڈل کرے گا اور وہی ان کے کلائنٹس سے رابطے میں آئے گا۔ اس نے کلائنٹس کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے ساتھ کچھ ہو جانے کی صورت میں بھی ان کے اسی موبائل نمبر کے ذریعے منشیات کا کاروبار مسلسل چلتا رہے گا۔

منشیات فروش انمول عرف پنکی کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی pic.twitter.com/IlFtwrORQ7

کراچی پولیس نے انمول عرف پنکی کو پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے، تاہم اس نئی آڈیو کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے ان کے اس ساتھی کی تلاش تیز کر دی ہے جسے کاروبار سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

 

Scroll to Top