پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم:سیکرٹری جنرل ن لیگ طارق فاروق کی سختی سے تردید

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی ٹکٹوں کے حوالے سے گردش کرتی ہوئی خبروں کی تردید سامنے آگئی ۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق کی پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سول میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید سامنے آگئی

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: پاک فوج کے جوان حوالدار سید رضوان حیدر فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک

سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے پارلیمانی بورڈ نے ابھی تک پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

چوہدری طارق فاروق کا کہنا تھا کہ بعض میڈیا چینلز خلافِ حقائق خبریں چلا رہے ہیں۔ہم سختی سے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ پارٹی ٹکٹوں کا قیادت نے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 92 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

چوہدری طارق فاروق کا کہنا تھا کہ یہ امر ہمارے لئے باعث ِ تشویش ہے کہ میڈیا سے وابستہ بعض صحافی جان بوجھ کر ریٹنگ کے چکر میں اپنے تجزیوں اور قیاس آرائیوں کو خبر کا رنگ دے رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم لیوی : حکومت نے 9 ماہ میں صارفین سے 12 کھرب روپے سے زائد وصول کیے

سیکرٹری جنرل طارق فاروق کا کہنا تھا کہ تجزیوں کو خبر بنا کر پیش کرنا صحافت نہیں بلکہ صحافت کے بنیادی اصولوں اور اقدار کی نفی کر رہے ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے اس طرز ِ عمل کی اصلاح کریں گے ۔