سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر سونا 4713 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے اور اب یہ 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 494,662 روپے مقرر

چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان:

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی گراوٹ کا سلسلہ دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے سستی ہونے کے بعد 8513 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ مسلسل کمی خریداروں کے لیے اہم خبر ثابت ہو رہی ہے۔

قیمتوں میں کمی کی وجوہات اور ماہرین کی رائے:

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں مسلسل تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے یہ اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے قیمتوں میں استحکام کے بجائے کمی کا رجحان پایا جا رہا ہے۔

مزید پرھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

Scroll to Top